ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
Web Desk
25 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا اہم میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ کی تیاریوں کے سلسلـے میں دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصـہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت مشقیں کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سیریز میں اب تک اپنے کھیلے گئے دونوں میچز میں شاندار کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
آج کا یہ میچ بریسٹ کینسر (چھاتی کے کینسر) سے آگاہی کے لیے ‘پنک ڈے’ (Pink Day) سے منسوب کیا گیا ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی دستخط شدہ پنک شرٹس کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، جس سے حاصل ہونے والی تمام رقم کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
25 October 2026
کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا
25 October 2026
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
25 October 2026
پاکستان کا سری لنکا کیلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل
25 October 2026
سلطان آف جوہر کپ: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
24 October 2026
ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان
24 October 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار
24 October 2026
پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
24 October 2026