LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار

Web Desk

24 October 2026

عالمی اور مقامی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث سونا 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 144 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 686 روپے پر آ گیا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 7 روپے کمی سے 5 ہزار 858 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کی گراوٹ کے بعد 4 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی سطح سے نیچے گر کر 3 ہزار 995 ڈالر فی اونس پر بند ہوا، جس کے باعث سرمایہ کار آئندہ کے رجحانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔