پاکستان کا سری لنکا کیلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل
Web Desk
25 October 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
سکواڈ کی نمایاں خصوصیت تین نئے نوجوان بلے بازوں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کی پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان سمیت عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، رضااللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز سے قبل 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ ہوگا، جس کے بعد پی سی بی پیٹرنز الیون سے 2 فاسٹ بولرز کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
25 October 2026
کینسر میں مبتلا بنگلادیشی کرکٹر ایمبولینس میں زندگی کی بازی ہار گیا
25 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
25 October 2026
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
25 October 2026
سلطان آف جوہر کپ: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
24 October 2026
ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان
24 October 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار
24 October 2026
پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
24 October 2026