متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سربراہی کیلئے لانا نسیبہ کو نامزد کر دیا
Web Desk
24 October 2026
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی سینئر سفارت کار اور وزیر مملکت لانا زکی نسیبہ کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط کے ذریعے ان کی نامزدگی بھیج دی ہے، جسے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تمام 6 رکن ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ میں امارات کی سابق مستقل مندوب اور سلامتی کونسل کی دو بار صدر رہنے والی لانا نسیبہ اگر منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ اقوام متحدہ کی تاریخ کی پہلی خاتون اور دوسری عرب سیکرٹری جنرل ہوں گی۔ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ نئے قائد کی ذمہ داریاں جنوری 2027 سے شروع ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026