آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
24 October 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں 30 سے 40 ارب ڈالر کی برآمدات کے مواقع موجود ہیں اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون 2026ء کے گرینڈ فائنل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا ’بنو قابل‘ پروگرام امید کی نئی کرن بن کر ابھرا ہے جس کے تحت 16 لاکھ سے زائد بچے مفت آئی ٹی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے علی بابا کلاؤڈز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کو ٹیکس وصولی کے بعد ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنی چاہیے کیونکہ تعلیم خیرات نہیں بلکہ بنیادی حق ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کامیاب پراجیکٹس تیار کرنے والے نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع
24 October 2026
پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
24 October 2026
زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری
24 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
24 October 2026
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور
24 October 2026
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
24 October 2026
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026