LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری

Web Desk

24 October 2026

پاکستان نے افغانوں کو طالبان کے خلاف مسلح کرنے سے متعلق امریکی سابق سفارتکار زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیل زاد کے دعوے محض ان کا ذاتی ایجنڈا ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کی حامی افغان طالبان ریجیم کی کارروائیوں سے پردہ پوشی کرنا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے جائز انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کو افغان شہریوں کی بھرتی سے جوڑنا انتہائی لغو ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹس بھی افغانستان میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی موجودگی کی تصدیق کر چکی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ الزامات افغان طالبان کی اس ذمہ داری سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسیز کے طور پر استعمال ہونے سے روکیں۔