ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
Web Desk
24 October 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و مقبول ترین جوڑی، اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار امیر گیلانی نے اسپتال سے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی دنیا میں آمد کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کے کان میں اذان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی بتاتے ہوئے اس کا مفہوم بھی شیئر کیا، جس کا مطلب “شیر” ہے۔ انہوں نے قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا عطاء فرمائے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے، الحمد للّٰہ! ازمر ہمارے جنگل کا بادشاہ اور ہمارا سب سے قیمتی خزانہ ہے”۔ فنکار جوڑی کو اس خوشخبری پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026