افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں پر پاکستان کا افغان طالبان حکومت سے سخت احتجاج
Web Desk
19 December 2025
پاکستان نے شمالی وزیرستان میں واقع ایک فوجی کیمپ پر خوارج سے تعلق رکھنے والے خوارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے چار فوجی جوان شہید ہوئے۔
اس واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے فتنہ الخوارج/کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (FAK/TTP) کو مسلسل حمایت اور سہولت کاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ اسی معاونت کے باعث یہ عناصر پاکستان-افغان سرحدی علاقوں اور ملحقہ علاقوں میں پاکستان کی فوج اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملے کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
پاکستان نے واضح کیا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی کو حاصل سازگار ماحول، افغانستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور پاکستان کے ساتھ کیے گئے ان وعدوں کے سراسر منافی ہے، جن کے تحت افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک، خصوصاً پاکستان، کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔
پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مکمل تحقیقات اور ان میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان طالبان حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں، بشمول ان کی قیادت، کے خلاف فوری، ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکے۔
مزید یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع اور اپنے شہریوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی کے خلاف جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026