پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار
Web Desk
23 October 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل (Daily Price Mechanism) کے فیصلے پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کو خط لکھ دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر سے فوری ملاقات کا وقت مانگا گیا ہے۔ خط کے متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور بار بار تبدیلی سے پٹرول پمپ مالکان کو سنگین مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور موجودہ اسٹاک کی مالیت کے تعین میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مزید برآں، روزانہ کی بنیاد پر قیمت بدلنے سے کیش فلو اور انوینٹری کا نظام متاثر ہو رہا ہے جس سے کاروباری امور اور خریدو فروخت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف اور قابلِ عمل نظام وضع کیا جائے جس میں پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ مالکان کے مفادات کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں بچوں کی پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف: این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری
24 October 2026
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
24 October 2026
وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
24 October 2026
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026