LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

غریب نوجوان نے انسٹاگرام پر اپنی تخلیق پیش کرکے ماہانہ لاکھوں ڈالر کمائی شروع کردی

Web Desk

19 December 2025

اگر آپ ذہین ہیں اور منفرد چیزیں تخلیق کرنے کی قدرتی صلاحیت سے مالامال ہیں تو یقین جانیں ایک دن خود بھی دولت سے مالا مال ہوجائیں گے۔

ایسا ہی ایک کرشمہ امریکا کے 18 سالہ مائیکل سیٹرلی کے ساتھ پیش آیا جس نے ایک نہایت سادہ مگر تخلیقی خیال سے ایسی کامیابی حاصل کی ہے جو ہزاروں نوجوانوں کے لیے نمونہ بن گئی۔

اس کہانی کا آغاز انسٹاگرام کی ایک مختصر مگر غیر معمولی ویڈیو سے ہوا۔ ویڈیو میں مائیکل ایک خاص ہولڈر کے ذریعے ڈاکٹر پیپر کا کین پیتا نظر آتا ہے۔

مائیکل سیٹرلی جیسے ہی ایک کین ختم کرتا ہے اچانک دوسرا کین سامنے آ جاتا ہے اور ہولڈر کو ہلکا سا جھٹکا دیتا ہے، جس سے پہلا کین ایسے اچھل کر دور جاتا ہے جیسے کوئی گولی فائر ہو گئی ہو۔

پھر وہ دوسرا کین پینا شروع کر دیتا ہے اور اس کے بعد تیسرے کین کی باری آتی ہے اور پہلی کی طرح دوسرا کین بھی ہوا میں فائر ہوجاتا ہے۔ بس یہی منظر سوشل میڈیا پر دھماکہ کر گیا۔

اپنے تخلیق کردہ اس ہولڈر کو اس نے “ٹیکٹیکل ری لوڈر” کا نام دیا اور یہی ویڈیو انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد ویوز لے گئی

ابھی اس کہانی کا دوسرا اور نہیات کارگر ثابت ہوانے والا حصہ باقی ہے۔ یہ وڈیو محض چند دن کی شہرت تک محدود نہیں رہی بلکہ اسی نے مائیکل کے کاروبار “کروز کپ” کی بنیاد رکھ دی