استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
Web Desk
23 October 2026
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چار علاقائی ممالک کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول (ترکیہ) روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ بعد ازاں سات ممالک کے باہمی اجلاس کا بھی حصہ بنیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ‘ریجنل فور’ (Regional 4) نامی اس فارمیٹ میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔ اس علاقائی اجلاس کے فوراً بعد تین یورپی ممالک یعنی برطانیہ، فرانس اور جرمنی (E-3) کے وزرائے خارجہ بھی گفتگو میں شامل ہوں گے، جس کے تحت ‘ریجنل فور پلس E-3’ فارمیٹ میں ان تمام ساتوں ممالک کا یہ پہلا تاریخی مشترکہ اجلاس ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ اور علاقائی امن و استحکام، تنازعات کے پرامن حل، اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط سفارتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں بچوں کی پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف: این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری
24 October 2026
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
24 October 2026
وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
24 October 2026
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026