مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
Web Desk
23 October 2026
مقبول آن لائن گیم ‘سٹک رن’ (Stick Run) کے بانی اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر مارک مینوئل الیگزینڈر اوٹو (المعروف مینوئل اوٹو) کا انتقال ہو گیا ہے۔
گیم انتظامیہ اور لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ‘ٹوئچ’ (Twitch) نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ جرمنی کی ریاست باویریا میں ایک عمارت میں پراسرار آگ لگنے کے بعد ان کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر ایک لائیو سٹریم کے دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ٹوئچ انتطامیہ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس ویڈیو اور ان کا چینل پلیٹ فارم سے فوری طور پر بلاک کر دیا ہے۔
مینوئل اوٹو 1996 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے محض 14 برس کی عمر میں 2010 میں فیس بک کے لیے ملٹی پلیئر گیم ‘سٹک رن’ تیار کی تھی، جس نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کی توجہ حاصل کی اور بعد میں موبائل فونز پر بھی بے حد مقبول ہوئی۔ سٹک رن اور گیمنگ کمیونٹی نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آن لائن گیمنگ کی دنیا میں ایک زبردست جدت پسند کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026
چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش
23 October 2026