نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا
Web Desk
23 October 2026
نیویارک سٹی کونسل نے سینٹرل پارک کی تاریخی پہچان سمجھی جانے والی بگھیوں (تانگوں) پر مکمل پابندی کا بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت سال 2028ء تک اس صنعت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
کونسل میں ‘رومانچزلاء’ (Romanch’s Law) نامی اس بل کے حق میں 40 جبکہ مخالفت میں صرف 7 ووٹ آئے، جبکہ 2 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ قانون ایک سیاح ‘رومانچ مہاجن’ کے نام سے منسوب ہے جو بے قابو گھوڑے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ اب یہ بل حتمی منظوری کے لیے نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو بھیجا جائے گا، جو اس سے قبل ہی قانون کی حمایت کا اشارہ دے چکے ہیں۔
سینٹرل پارک کنزروینسی کی سی ای او بیٹسی اسمتھ اور جانوروں کے حقوق کی تنظیمیوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں مصروف سڑکوں پر بگھیاں سیاحوں اور خود گھوڑوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی تھیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ ورکرز یونین (TWU) کے نمائندوں اور بگھی ڈرائیوروں نے اس فیصلہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے ایک بیان میں اس تاریخی روایت کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026