جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
Web Desk
23 October 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی حکومت کو سخت انتباہ جاری کیا کہ اگر وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی کی شکل میں عائد بھتہ ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف ملک گیر مارچ کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت محض پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ حقیقی نظام کی تبدیلی اور عوام کی خدمت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوئی دوسری سیاسی جماعت عوامی مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خلاف مؤثر تحریک چلا کر ہر شہری کو اس ٹیکس سے آگاہ کیا ہے۔ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ اپنے زیرِ انتظام 9 ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو بہتر بنانے سے ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
23 October 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا
23 October 2026
نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری
23 October 2026
نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا
23 October 2026
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
23 October 2026
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026