سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
Web Desk
22 October 2026
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور عراق کے وزیرِ خارجہ فواد حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر ہونے والے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے سعودی ہم منصب کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ عراقی حکومت اپنی سرزمین کو سعودی عرب یا کسی بھی دیگر ہمسایہ ملک کے خلاف کسی قسم کی عسکری کارروائی یا حملوں کے لیے استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
جواباً سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
22 October 2026
خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک
22 October 2026
امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت
22 October 2026
مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور
22 October 2026
روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ
22 October 2026
امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
22 October 2026
چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس
22 October 2026
یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال
22 October 2026