12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
Web Desk
22 October 2026
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سائبر کرائم سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے انسدادِ سائبر کرائم قوانین کی مختلف شقوں کے تحت دونوں مجرمان کو سزا سنائی؛ سیکشن 22 کے تحت 7،7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ سیکشن 24 کے تحت دونوں ملزمان کو مزید 3،3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا، یوں دونوں سزائیں ملا کر کل مدت 10 سال بنتی ہے۔
واضح رہے کہ اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ متاثرہ کم سن بچی کے والد کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے درج کیا تھا، جس نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026