یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ
Web Desk
22 October 2026
آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 22 اکتوبر کا دن ‘یومِ فتحِ مظفرآباد’ کے طور پر انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، جو ڈوگرہ راج کے غاصبانہ اور جابرانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی اور فیصلہ کن جدوجہد کا یادگار دن ہے۔
آج ہی کے دن 22 اکتوبر 1947 کو پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے قبائلی لشکر مقامی کشمیریوں کی مدد اور نصرت کے لیے مظفرآباد کی جانب بڑھے تھے۔ خورشید انور کی قیادت میں شروع ہونے والے اس تاریخی معرکے کے دوران ڈوگرہ فوج کی تمام تر دفاعی پوزیشنیں یکے بعد دیگرے تباہ ہو گئیں اور مجاہدین نے مظفرآباد سمیت ڈومیل کے اہم اسٹریٹجک مقامات کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
مظفرآباد کی فتح ہی کی بدولت اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی طرف پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی یہ مشترکہ حریت پسندانہ جدوجہد کشمیریوں کی آزادی، لازوال قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تحریک میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
23 October 2026
کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس
23 October 2026
وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی
23 October 2026
پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
23 October 2026
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026