ڈکی بھائی نے جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کمائی بتادی
Web Desk
19 December 2025
چند ماہ قبل وہ ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے، بعد ازاں نومبر کے اختتام پر انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم اس معاملے پر مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہیں۔
ضمانت پر رہائی کے کچھ دن بعد سے ڈکی بھائی نے دوبارہ یوٹیوب پر واپسی کرلی ہے اور روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے ہیں تاہم ان کے پہلے وی لاگ پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز نے صارفین کو ہکا بکا کردیا۔ سوشل میڈیا پر دعوے کیے جانے لگے کہ ڈکی بھائی نے ایک ہی وی لاگ سے کروڑوں روپے کماکر اپنا نقصان پورا کرلیا۔
اپنے تازہ وی لاگ میں ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے اپنے ہی یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں، چینل پر صرف یہ نوٹی فکیشن آ رہا ہے کہ میں بطور ایڈیٹر شامل ہوں، مجھے نہ تو چینل کی آمدنی کی تفصیلات نظر آ رہی ہیں اور نہ ہی ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں ریسٹورنٹ سے متعلق معاملات پر بھی فی الحال خاموش ہوں جبکہ میرے دوست تمام معاملات اور اخراجات سنبھال رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026