محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
22 October 2026
ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک اہم اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے، جس میں ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی حالیہ جنگی صورتحال، سیکیورٹی خدشات اور اب تک کی دفاعی حکمتِ عملی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران قومی یکجہتی اور عوامی اتحاد کے تحفظ میں اراکینِ پارلیمنٹ کے کردار، عوامی ریلیوں اور یکجہتی کے مظاہروں کے تسلسل کی ضرورت، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت و پارلیمان کے باہمی تعاون، اور ایران کے سٹریٹجک اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات کی استواری پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پارلیمنٹ کی کارکردگی، قانون سازی اور درپیش بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026