واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی
Web Desk
22 October 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو بار ایران پر براہِ راست حملے کیے اور یہ تمام تر جارحیت ایک ایسے وقت میں کی گئی جب سفارتی سطح پر مذاکرات کا عمل جاری تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے میناب میں ایرانی بچوں اور لامرد میں بچیوں کا قتل عام کیا، ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور غریب عوام پر عائد معاشی پابندیوں کو مزید سخت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے 17 جون کو خود دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت (MoU) کو بھی یکطرفہ طور پر توڑ دیا اور اب الٹا دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایران کی مذمت کرے۔
ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی غیر قانونی جارحیت کی قیمت پوری دنیا کو خطے میں شدید عدم استحکام اور عالمی معیشت میں بے یقینی کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اپنی مرضی سے جنگ شروع کرنے، خطے کو آگ میں جھونکنے اور عالمی سطح پر افراتفری پھیلانے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اور جارح کو مدعی اور مظلوم کو مجرم بنا کر وہ اپنی تاریخی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026