LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز

یوکرین جنگ بندی اور امن مذاکرات کیلئے تیار، ڈونباس روس کے حوالے نہیں کریں گے: زیلنسکی

Web Desk

22 October 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یوکرین فوری جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم وہ کسی بھی صورت ڈونباس (Donbas) کا اہم علاقہ روس کے حوالے نہیں کریں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس متعدد کوششوں کے باوجود میدانِ جنگ میں اپنے مطلوبہ اہداف اور کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ طویل جنگ کے باعث یوکرینی قوم تھک چکی ہے، لیکن اس کے باوجود یوکرین اپنی مٹی اور خودمختاری کے دفاع سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بند کر کے سیاسی و سفارتی سطح پر امن مذاکرات کا آغاز کیا جا سکتا ہے، تاہم جنگ کے بعد آئندہ کے تحفظ کے لیے یوکرین کو امریکہ اور یورپی اتحاد کی جانب سے مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں (Security Guarantees) درکار ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ناروے میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات انتہائی مثبت اور مفید رہی۔