امریکہ اور پاکستان کا اسٹیم تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے اشتراک، STEMpowered منصوبہ کامیابی سے مکمل
Web Desk
19 December 2025
کراچی: پاکستان میں امریکی مشن نے وینڈر بلٹ یونیورسٹی (ٹینیسی، امریکہ) کے اشتراک سے STEMpowered منصوبے کی کامیاب تکمیل کا اعلان کر دیا ہے۔ 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) تعلیم کو مضبوط بنانا تھا، جس کے لیے امریکی تدریسی اور قیادی مہارتوں سے استفادہ کیا گیا۔
یہ منصوبہ سکھر آئی بی اے (SIBA) یونیورسٹی اور بیونڈ دی کلاس روم ایجوکیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا، جس کے تحت SIBA فیکلٹی کے لیے وینڈر بلٹ یونیورسٹی میں ایک ہفتے پر مشتمل تربیتی دورہ منعقد کیا گیا۔ تربیت میں اسٹیم تدریسی طریقۂ کار، تحقیق، تعلیم میں مصنوعی ذہانت اور کلاس روم کے عملی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی۔پروگرام کے اختتام پر امریکی قونصل جنرل خانہ کراچی نے وینڈر بلٹ کی پیبوڈی کالج آف ایجوکیشن اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کے 30 اسٹیم اساتذہ، پیبوڈی کالج کے چار فیکلٹی اراکین، SIBA کے 11 اساتذہ اور 16 طلبہ نے شرکت کی۔انٹرایکٹو سیشنز اور پیشکشوں کے ذریعے شرکاء نے اپنی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری لائی اور مستقبل میں تعاون کے لیے پیشہ ورانہ روابط قائم کیے۔ اس پروگرام کے ذریعے آغا خان یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط بھی مضبوط ہوئے اور عالمی سطح پر اسٹیم تعلیم میں امریکی قیادت کو اجاگر کیا گیا۔پروگرام کے شرکاء نے ایک جامع STEM ٹول کِٹ اور کریکولم کوالٹی ایشورنس فریم ورک تیار کیا، جو ملک بھر میں امریکی بہترین تدریسی طریقوں کے نفاذ میں معاون ثابت ہوں گے۔سندھ کے منتخب تعلیمی اداروں میں کیے گئے ایک ہدفی پائلٹ مطالعے کے دوران منصوبے کے نمایاں نتائج سامنے آئے، جہاں کم لاگت اور تحقیق پر مبنی تدریسی طریقوں سے طلبہ کے اسٹیم اعتماد میں 60 سے 80 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ثقافتی طور پر موزوں تدریس کے باعث لڑکیوں کی اسٹیم میں شرکت اور قیادت میں 30 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔
STEMpowered منصوبہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اشتراک کی مضبوط مثال ہے، جو پائیدار تعلیمی اصلاحات اور مستقبل میں اسٹیم شعبوں میں تعاون اور جدت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026