ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
Web Desk
22 October 2026
ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے بعد ریاض میں اپنے فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ترک حکمران جماعت کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے بتایا کہ معاہدے کی توثیق کے بعد ترک حکومت فوجی تعیناتی کے لیے باقاعدہ قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ اس مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت انقرہ کو سعودی عرب میں اپنے فوجی اہلکار تعینات کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا، جو ابتدائی مرحلے میں سعودی مسلح افواج کو فضائی دفاع (Air Defence) اور الیکٹرانک وارفیئر (Electronic Warfare) کے شعبوں میں تکنیکی اور عملی معاونت فراہم کریں گے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تعینات ہونے والے ترک عسکری اہلکار کسی بھی قسم کی جارحانہ یا جنگی کارروائیوں میں براہِ راست حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے علاوہ، ترکیہ نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بحیرۂ احمر (Red Sea) میں فعال سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل
23 October 2026
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک
23 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026