واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب آواز والے سٹیکرز بھی بھیجے جائیں گے
Web Desk
21 October 2026
پیغام رسانی کی سب سے مقبول عالمی ایپ واٹس ایپ (WhatsApp) اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت اب تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ آواز والے اسٹیکرز (Voice Stickers) بھی تیار کر کے شیئر کیے جا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا (Beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فون میں پہلے سے موجود آڈیو فائل یا اپنی آوازریکارڈ کر کے اسٹیکر میں شامل کر سکیں گے۔ ایک ساؤنڈ اسٹیکر میں زیادہ سے زیادہ 10 سیکنڈ کی آڈیو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ چیٹ میں یہ اسٹیکر بھیجنے کے بعد اس کے ساتھ ایک والیم (Volume) آئیکن نظر آئے گا، جس پر کلک کر کے وصول کنندہ آواز سن سکے گا۔
اس کے علاوہ، جب صارفین کسی ویڈیو سے اینیمیٹڈ اسٹیکر تیار کریں گے تو ایپ خودکار طور پر ویڈیو کے ابتدائی پانچ سیکنڈ کے آڈیو حصے کو اسٹیکر کا حصہ بنا دے گی۔ صارفین اپنی مرضی سے اس آڈیو کی جگہ اپنی ریکارڈ شدہ آواز یا کوئی اور آڈیو فائل بھی استعمال کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026