LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ

امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس

Web Desk

21 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات سے قبل ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی یا حملہ نہیں کرے گا۔

‘الجزیرہ’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی مبینہ گفتگو کے سوال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول ایران اس وقت معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے انتہائی کمزور حالت میں ہے۔ نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری سرگرمیوں کے باوجود امریکی تحفظ میں تیل کی عالمی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے۔

ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ امریکا نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ انتخابات سے قبل جنگ سے گریز کریں گے، تاہم اس کے بعد ممکنہ بھرپور عسکری اقدام کا آپشن موجود رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے اس بیان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کی نفی ہو گئی ہے جس میں انہوں نے ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے لیے واشنگٹن کی فوری حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔