لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
21 October 2026
لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی عبوری امن فوج (UNIFIL) نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مشن کے اختتامی فریم ورک اور انخلا کے انتظامات پر غور کے باوجود خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ان کی اپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
یونیفل (UNIFIL) کے ترجمان کے مطابق امن فورس اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے تحت تفویض کردہ تمام تر ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، جن میں دونوں جانب کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ، کشیدگی میں کمی کے لیے فریقین سے رابطہ کاری، لبنانی مسلح افواج کی معاونت اور متاثرہ علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو ممکن بنانا شامل ہے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے اگست 2025ء میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے یونیفل کے مینڈیٹ کو 31 دسمبر 2026ء تک حتمی طور پر ختم کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت اگلے ایک سال کے دوران لبنان سے بین الاقوامی امن فوج کا مرحلہ وار، محفوظ اور مربوط انخلا مکمل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026