غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید
Web Desk
21 October 2026
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ فضائی حملوں اور براہِ راست فائرنگ کے مختلف واقعات میں میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، غزہ شہر کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری سے اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابو بکر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اکرم یاسین حماس کے سیکیورٹی ونگ کے سینئر عہدیدار تھے۔ دوسری جانب، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 17 سالہ نوجوان جامِ شہادت نوش کر گیا، جبکہ غزہ شہر کے مشرقی محلے ‘الزیتون’ میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غزہ کے مقامی رہائشیوں نے اسرائیلی فورسز کی ان کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور ٹارگٹ کلنگ، ڈرون حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ واضح رہے کہ معاہدۂ جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور حملوں کے نتیجے میں 1,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026