امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات
Web Desk
21 October 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا اور کیف کے درمیان جاری شدید سفارتی اور عسکری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف (Steve Witkoff) سے اہم ملاقات کی ہے۔
اوسلو میں ہونے والے ان اہم مذاکرات میں ناروے کے وزیراعظم یونس گاہ اسٹور اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب بھی شریک ہوئے، جبکہ امریکی نمائندے جیرڈ کشنر نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے روس کے لیے متوقع نرم رویے اور جنگ بندی کے لیے دباؤ پر کیف کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کیف حکام کا الزام ہے کہ واشنگٹن نے روسی میزائل حملوں کے بارے میں پیشگی انٹیلی جنس معلومات، ایئر ڈیفنس سسٹمز اور ڈرون آپریشنز کے لیے لازمی سیٹلائٹ کمیونیکیشن (اسٹار لنک) کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب، یورپی ممالک واشنگٹن اور کیف کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ ناروے مذاکرات کے اختتام پر اسٹیو وٹکوف جلد ماسکو کا دورہ کر کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026