ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
21 October 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو آئل ٹینکرز ایرانی بحری بارودی سرنگوں (Mines) سے ٹکرا کر شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جس کے بعد ان کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔
خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سرکاری ترجمان پلیٹ فارم ‘سپاہ نیوز’ پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں تجارتی آئل ٹینکرز ایک ایسے سمندری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے تہران پہلے ہی غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔ بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد دونوں جہازوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ایرانی حکام نے واقعے کی تاریخ، متاثرہ ٹینکرز کے نام، ان پر لہرائے جانے والے پرچموں یا عملے کی ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفاصیل نہیں بتائیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے پیر کی رات ایک امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا تھا، اگرچہ اس حوالے سے پینٹاگون یا امریکی حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) عالمی سطح پر خام تیل کی ترسیل کی سب سے اہم ترین گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے عالمی توانائی کی مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں میں شدید بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ
22 October 2026
سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم
22 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا
22 October 2026
اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند
22 October 2026
بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف
22 October 2026
مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
22 October 2026
امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ
22 October 2026
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
22 October 2026