یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
20 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے یوکرین کے صدر وولودیپیر زیلنسکی کو اپنی جگہ کسی دوسرے نمائندے یا شخص کو مذاکراتی عمل کی ذمہ داری سونپ دینی چاہیے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “شاید اب وہ وقت آ گیا ہے کہ زیلنسکی مذاکرات کی میز پر کسی اور کو آگے لائیں”۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی یوکرینی قیادت میں تبدیلی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے فی الحال یوکرین کے معاملے پر سفارتی محاذ پر زیادہ تحرک دکھائی نہیں دے رہا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی انتظامیہ یوکرینی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ حسبِ معمول جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ جنگ کے مکمل خاتمے تک امریکا میں مقیم یوکرینی پناہ گزینوں اور شہریوں کو عارضی قانونی تحفظ (Temporary Protected Status) فراہم کرنے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر سکتے ہیں تاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر ریلیف مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026