بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
Web Desk
20 October 2026
معروف بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کے بھارتی حکومت کے حکم نامے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دینے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق 44 سالہ امریکی شہری عمران خان کو فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (FRRO) نے 14 اکتوبر کو ملک چھوُڑنے کا نوٹس جاری کیا تھا، جو کہ 10 اکتوبر کو ممبئی کے آگست کرانتی میدان کے قریب چیف الیکشن کمشنر کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران ان کی موجودگی کے بعد جاری کیا گیا۔ حکام نے ان پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
اداکار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ محض دو سال کی عمر سے بھارت میں مقیم ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کا باقاعدہ سٹیٹس موجود ہے، جس کی موجودگی میں انہیں ملک سے نکالنا بھارتی آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مظاہرین کو اکسانے کے الزامات اور احتجاجی تنظیم سے تعلق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔ دوسری جانب ایف آر آر او نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 15 دن میں وضاحت طلب کی ہے کہ ان کا او سی آئی کارڈ کیوں منسوخ نہ کیا جائے۔ عمران خان کے وکلاء نے بمبئی ہائی کورٹ سے اس حکم نامے کو فوراً منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026