LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ

اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

18 October 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال اور او آئی سی (OIC) وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِخارجہ سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ دوسری جانب مصری وزیرِخارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ‘آر فور (R4) فریم ورک’ کے تحت باہمی تعاون بڑھانے اور علاقائی رابطہ کاری کے لیے جلد R4 اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔