سان فرانسیسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق
Web Desk
17 October 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی مرکز سلیکون ویلی (سان فرانسسکو) میں ’پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026‘ کے تیسرے ایڈیشن کا شاندار آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
اس عالمی کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل انٹرپرائز اور جدید ترین شعبوں میں دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔ کانفرنس میں دونوں ممالک کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران “پاکستان سے سلیکون ویلی تک: عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعمیر اور توسیع” کے موضوع پر ایک خصوصی پینل مباحثہ بھی ہوا جس میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کے لیے امریکی منڈی تک رسائی کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پاک امریکہ پائیدار معاشی تعلقات کا مرکزی ستون ہے۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی ماہرین اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو ایک معیاری اور مسابقتی ٹیکنالوجی حب کے طور پر متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ کا یہ سلسلہ محض سلیکون ویلی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 19 اکتوبر کو ڈیلاس، 21 اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی اور 23 اکتوبر کو شکاگو میں بھی ان کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026