او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
Web Desk
17 October 2026
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 52واں اجلاس آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، علاقائی امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملک میں اہم مصروفیت اور پیش آمدہ امور کے باعث اس اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جدہ میں او آئی سی کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ترکیہ، مصر اور دیگر اہم مسلم ممالک کے اعلیٰ حکام بغداد پہنچ چکے ہیں۔ یہ اہم اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگی اور سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، اور تمام رکن ممالک خطے میں پائیدار امن، تنازعات کے سفارتی حل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
18 October 2026