LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے ملتان  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں  5 افراد جاں بحق. روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا

سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

Web Desk

18 October 2026

امریکہ کے مشہور ٹیکنالوجی مرکز سان فرانسسکو کی سلیکون ویلی میں ‘پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026’ کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ اور کامیاب انعقاد ہوا، جہاں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق اس اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمایاں آئی ٹی کمپنیوں، معروف صنعت کاروں، وینچر کیپیٹلائسٹس اور امریکی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی امریکی منڈیوں تک براہِ راست رسائی، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی کی انتقال اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کم لاگت، معیاری اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سلیکون ویلی اور امریکی ویسٹ کوسٹ میں مقیم پاکستان نژاد امریکی ماہرین پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو عالمی ٹیک میپ پر ایک اہم ڈیسٹینیشن کے طور پر متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفیر نے سفارت خانے کی جانب سے امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔