اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
Web Desk
18 October 2026
کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے معروف سائبر ریسرچ ادارے ‘سٹیزن لیب’ (Citizen Lab) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں نے آن لائن اشتہارات کو ہتھیار بناتے ہوئے عرب میڈیا بالخصوص الجزیرہ کے صحافیوں سمیت دنیا بھر کی اہم عالمی تنظیموں کے فونز اور کمپیوٹرز ہیک کر لیے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 2024 اور 2025 کے دوران اسرائیلی ایڈورٹائزنگ فرمز نے آن لائن اشتہارات کے ذریعے “زیرو کلک” (Zero-Click) جاسوسی کا خطرناک جال بچھایا۔ اسے ماہرین نے ‘ایڈ فکشن’ (Adfection) کا نام دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ صحافیوں یا صارفین کو کسی مشکوک لنک پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی؛ جیسے ہی موبائل یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر ایئربڈز یا موبائل فون کا عام سا اشتہار ظاہر ہوتا، اسی لمحے اسپائی ویئر ڈیوائس کے اندر داخل ہو جاتا۔
الجزیرہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے 2024 میں اپنے سسٹمز میں غیر معمولی سرگرمی محسوس کی جس کے بعد سٹیزن لیب کو تحقیقات کی دعوت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کے کم از کم 45 صحافیوں اور عملے کے ڈیوائسز اس وائرس سے متاثر ہوئے، جس کے ذریعے ہیکرز کو کی بورڈ، مائیک، کیمرے، واٹس ایپ، پاس ورڈز اور فائلز تک مکمل رسائی مل گئی۔ الجزیرہ نے اسے پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تحقیق میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ جاسوس اشتہارات 1 لاکھ 20 ہزار ویب سائٹس اور 75 ہزار موبائل ایپس پر چلائے گئے، جن کا نشانہ صرف عرب صحافی ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ، نیٹو، پینٹاگون، یورپی کمیشن اور عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) جیسی اہم ترین عالمی تنظیمیں بھی بنیں۔ واقعے کے بعد گوگل نے متعلقہ اسرائیلی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جبکہ یورپی اشتہاری اداروں نے بھی اس کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026