LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف

Web Desk

17 October 2026

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات (Minerals) کے لائسنس سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے دورِ حکومت میں جاری کیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر کی الاٹمنٹ کے عمل میں شدید بے ضابطگیاں اور اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں شفافیت کے تمام دعوؤں کو پسِ پشت ڈال کر معدنیات کے درجنوں لائسنسز غیر قانونی اور بلا جواز انداز میں جاری کیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کے وسائل پر چند مخصوص افراد کا قبضے کا راستہ ہموار کیا گیا اور اس وقت جاری کردہ تمام لائسنسز کی مکمل چھان بین اور تحقیقات کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کی معدنیات اور قومی وسائل کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔