LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ

Web Desk

17 October 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران جنگ کے باعث توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے ابتدائی اثرات سے پاکستان اب تک مؤثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب رہا ہے، تاہم خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے ملکی معیشت کے طویل المدتی منظرنامے کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں آئی ایم ایف (IMF) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے نومبر تک کے لیے ایندھن اور توانائی کی تمام ضروریات کا پہلے سے انتظام کر رکھا ہے اور اب موسمِ سرما کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ایندھن کی کوئی کمی پیدا نہیں ہوئی اور نہ ہی پمپس پر قطاریں دیکھنے کو ملیں، تاہم حکومت غیر ضروری طور پر مہنگی ایل این جی (LNG) کی سپاٹ خریداری سے گریزر کرے گی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے توانائی کی تنصیبات پر حملوں کو معاشی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج اور بالخصوص سعودی عرب کے توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے سے حالات معمول پر آنے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔ معاشی اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس چوری کے خاتمے اور محصولات میں اضافے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، تاہم مفاداتی گروہوں اور بعض نجی کاروباروں کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے کے خلاف شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔