LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع

Web Desk

16 October 2026

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو میڈیکل کالجوں سے نکالنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء و طالبات کو نکالنے سے روکنے کے حکمِ امتناعی (Stay Order) میں توسیع کر دی ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان میڈیکل طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت مانگتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت عالیہ نے منظور کر لیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے مقررہ کوٹے اور مکمل میرٹ کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف میڈیکل کالجوں میں باقاعدہ داخلے حاصل کیے تھے۔ تاہم پی ایم ڈی سی نے یکم ستمبر کو ایک حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا مقصد ان طلبہ کو کالجز سے خارج کرنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے تک افغان طلبہ کے اخراج پر روک برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔