LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

Web Desk

16 October 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے حساس ضلع بنوں کے لیے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں بنوں پولیس لائن پہنچا دی گئی ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار پولیس فورس کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان جدید ترین بلٹ پروف گاڑیوں کی نفاذ سے بنوں پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائیوں کے دوران خطرات سے تحفظ میسر آئے گا۔

حکام نے بتایاکہ ضلع بنوں اور گردونواح میں امن و امان کے قیام، پائیدار امن کی بحالی اور شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فورس کو جدید ترین ہتھیاروں، سہولیات اور وسائل سے آراستہ کرنے کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔