دبئی میں پاک بھارت کامیڈی سٹارز کا میگا شو، نامور فنکار ایک ہی سٹیج پر جلوہ گر ہوں گے
Web Desk
16 October 2026
متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہر دبئی میں 18 اکتوبر 2026 کو پاکستان اور بھارت کے نامور فنکاروں کی شرکت سے فن، موسیقی اور قہقہوں کا میگا شو “ملاپ” سجنے جا رہا ہے۔
دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران منتظمین اور فنکاروں نے شو کی تفصیلات کا باقاعدہ اعلان کیا۔ پروگرام میں معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، پاکستان کے نامور کامیڈین شکیل صدیقی، رؤف لالا، مست علی، عزیز ناصر، گلو دادا، اکبر تبر اور ماہم طاہر سمیت متعدد فنکار اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ تشہیری مواد میں فیروز خان کا نام بھی شامل ہے۔
منتظمین کے مطابق اس شو کا بنیادی مقصد جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کو فن اور مزاح کے ذریعے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر قریب لانا ہے۔ شو کا سب سے اہم اور دلچسپ حصّہ “ملاپ — ٹیبل فار لافٹر” کے نام سے پیش کیا جانے والا خصوصی کامیڈی ڈراما اور خاکہ ہوگا جو ایک ریسٹورنٹ کے سحر انگیز ماحول کے گرد گھومتا ہے۔ یہ رنگارنگ شو اتوار 18 اکتوبر 2026 کو شیخ راشد آڈیٹوریم (انڈین ہائی اسکول، عود میثا، دبئی) میں منعقد ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026