سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں، ادائیگیوں میں تاخیر پر آواز اٹھا دی
Web Desk
15 October 2026
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش سنگین مسائل اور معاوضوں کی عدم ادائیگی پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی اور ’شیدائی‘ و ’زنجیریں‘ جیسے ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کے حقوق کا معاملہ اٹھایا۔ سحر ہاشمی نے موقف اپنایا کہ اگر کوئی فنکار شوٹنگ میں ایک دن تاخیر کرے تو اسے فوری غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکائونٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ ان کے اس بیان نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026