LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

پنجابی گلوکار ملکو کا فضا علی پر گانا چوری کرنے کا الزام عائد

Web Desk

18 December 2025

اکستانی پنجابی گلوکار ملکو نے معروف ماڈل، اداکارہ، اور میزبان فضا علی پر گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

حال ہی میں ملکو نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ فضا علی نے بہانے سے میرا گانا مجھ سے مانگ کر اپنے نام سے ریلیز کر دیا۔پنجابی لوک اور پاپ موسیقی میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے ملکو کا کہنا ہے کہ ایک گانا تھا جو میری بیوی کا بہت پسندیدہ تھا، اُس گانے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔ میں نے وہ گانا فضا علی کے ساتھ بنایا تھا، اس نے مجھ سے گانا سننے کے لیے لیا اور اپنے نام سے ریلیز کردیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت میں فراڈ نکلتے ہیں۔ فضا ہم لوگوں کی وجہ سے ہٹ گلوکار بنی، اس کے سولو گانے ہمیشہ فلاپ ہوتے ہیں۔ملکو کا کہنا ہے کہ پنجابی گائیکی میں کون ہٹ ہے؟ ملکو ہٹ ہے، مظہر راہی ہٹ ہے، ذیشان روکھڑی ہٹ ہے۔ جنہیں یوٹیوب پر لاکھوں اور کروڑوں شائقین سنتے اور پسند کرتے ہیں۔