برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
Web Desk
15 October 2026
برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں پولیس نے منشیات فروشی اور منی لانڈرنگ کے ایک بڑے منظم نیٹ ورک کے خلاف مؤثر ترین قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 12 مجرموں کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی ہے۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق یہ گینگ بریڈفورڈ (Bradford) سے کام کر رہا تھا اور یارکشائر، ہمبرگ اور اس کے گردونواح کے دیگر علاقوں میں خطرناک “کلاس اے” (Class A) منشیات کی بڑی پیمانے پر فراہمی اور اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ تحقیقات اور کرائم برانچ کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ نیٹ ورک 135 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات کی سپلائی اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے کروڑوں پاؤنڈز کی غیر قانونی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔
تمام 12 ملزمان کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ (Bradford Crown Court) میں پیش کیا گیا جہاں تمام شواہد اور ثبوت درست ثابت ہونے پر عدالت نے گینگ کے 11 مردوں اور ایک خاتون کو ان کے انفرادی جرائم کے تناسب سے مختلف مدت کی طویل قید کی سزائیں سنائیں۔
متعلقہ عنوانات
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026