بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
Web Desk
15 October 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے آن ریکارڈ لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست پر سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو بلاک اور بند کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی اور نیشنل کاؤنٹر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عدالت نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا تھا بلکہ صرف تحریری جواب بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کے اس آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو آن ریکارڈ کلیم (ملکیت ظاہر) نہیں کرتی۔ بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں، اس لیے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت عنایت کیا جائے۔ فاضل جج نے استدعا منظور کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی اور کیس کی سماعت 23 نومبر 2026 تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر
16 October 2026
گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
16 October 2026
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
16 October 2026