LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور پی ٹی آئی دور میں خیبر پی کے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی

بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے

Web Desk

15 October 2026

بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم اور حکومتی تدابیر رنگ لانے لگی ہیں، جہاں صوبے بھر سے حاصل کیے گئے تمام 23 ماحولیاتی نمونوں (Environmental Samples) کے نتائج منفی آنے پر بلوچستان کو پولیو کے مکمل خاتمے کی سمت ایک بڑا بریک تھرو حاصل ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے اس اہم پیش رفت اور انسدادِ پولیو کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اور صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔

صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا پولیو ٹیموں اور محکمہ صحت کی تین سالہ مسلسل محنت اور اصلاحاتی ایجنڈے کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسم، دشوار گزار راستوں اور سیکورٹی خطرات کے باوجود پولیو ورکرز کا بچوں تک پہنچنا اور پولیو قطرے پلانا ایک قابلِ فخر جذبہ ہے۔ صوبائی حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ مہمات کو مزید سخت اور مؤثر بنائے گی۔