ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
Web Desk
14 October 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں کی گئی ایک عسکری کارروائی کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی کے مطابق ان ہلاکتوں سے متعلق معلومات اردن کے ہلالِ احمر (Red Crescent) کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، تاہم اس شدید اور غیر معمولی دعوے کی کسی بھی عالمی ادارے یا آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی کمانڈر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کویت اور بحرین میں ان ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی ملٹری اہلکار مقیم تھے۔
محمد رضا نقدی نے کہا کہ مبینہ حملوں کے بعد متعلقہ ہوٹلوں کے باہر طویل وقت تک ایمبولینسز کی آمدورفت جاری رہی، تاہم انہوں نے ان مبینہ واقعات کی حتمی تفصیلات یا ہلاکتوں کے مستند اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔ واضح رہے کہ اردن، کویت، بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں اور امریکی ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کا باضابطہ تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026