LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

فلم دھرندھر میں شامل اداکارہ کا انڈسٹری میں دباؤ سے متعلق انکشاف

Web Desk

18 December 2025

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار آدتیہ دھر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دھرندھر کے مرکزی اداکاروں کے ساتھ ساتھ اس نے خصوصی طور پر شامل نئے چہروں کو بھی ناظرین سے سراہا ہے اور انہی میں سے ایک اداکارہ عائشہ خان ہیں، جو اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا کے ساتھ ایک گانے میں کاسٹ کی گئی ہیں۔

عائشہ خان نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان مشکلات اور خاموش دباؤ کا ذکر کیا، جس کا اداکاروں اور خصوصاً خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں انہیں کبھی بھی ہدایت کاروں کی جانب سے براہ راست دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ کوآرڈینیٹرز یا دیگر افراد نے ان کے حلیے سے متعلق مشورے دیے اور جو ایک طرح سے دباؤ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ڈائریکٹر نے یہ بات نہیں کہی بلکہ ہمیشہ کوئی کوآرڈینیٹر یا کوئی غیر متعلق شخص ہوتا تھا جو مختلف باتیں کرتا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

عائشہ خان کے مطابق ایک شخص نے ان سے کہا کہ آپ کو اپنی ناک بدلوانی چاہیے، جس پر میں نے سوچا یہ کیسا تبصرہ ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ کہ مجھے اپنی ناک پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری ناک خوبصورت ہے اور دوسری بات یہ کہ تم کون ہوتے ہو مجھے یہ بتانے والے کہ مجھے اپنی ناک بدلوانی چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا یہ بیان اس غیر ضروری دباؤ کی نشان دہی کرتا ہے جس کا سامنا اداکاروں کو اکثر ایک ایسی انڈسٹری میں کرنا پڑتا ہے جہاں بیرونی آرا بعض اوقات ذاتی اعتماد اور خود اعتمادی پر حاوی ہو جاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان نے متعدد تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی ہے اور ان کی مشہور فلموں میں مکھا چترم (2022)، اوم بھیم بش (2024منامی(2024) اور جات(2025) شامل ہیں اور نئی فلم دھرندر کے گانے میں ان کی خصوصی جھلک ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز بال ویر ریٹرنز اور بگ باس سیزن 17 میں بھی شرکت کی ہے اور مداحوں نے ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔