پیرا فورس کے اہلکار کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست خارج
Web Desk
13 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے شہری پر تشدد، اغوا اور نقدی چھیننے کے الزام میں پیرا فورس کے اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے احکامات کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس محمد اجمل زاہد نے اپنے اہم فیصلے میں قرار دیا کہ پیرا فورس کا اہلکار ہونے کی بنیاد پر کسی شخص کو پاکستان پینل کوڈ یا عام فوجداری قانون کے اطلاق سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پیرا ایکٹ 2024 کے تحت اختیارات کے غلط استعمال اور عام فوجداری جرم کے درمیان قانونی فرق موجود ہے، اور تشدد جیسے سنگین الزامات کو محض سرکاری عہدے کی آڑ میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہائیکورٹ نے پولیس کو دستیاب شواہد اور میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی روشنی میں بلا خوف و خطر قانونی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
13 October 2026
پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا
13 October 2026
روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا
13 October 2026
یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی
13 October 2026
کراچی: کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026