سائنس دانوں کی بڑی پیش رفت، سولر سیلز کی کارکردگی بنانے کا نیا طریقہ دریافت
Web Desk
11 October 2026
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے محققین کی زیرِ قیادت ایک بین الاقوامی سائنسی ٹیم نے شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پیرووسکائٹ سولر سیلز (Perovskite Solar Cells) کو انتہائی مؤثر، پائیدار اور کم خرچ بنانے کا ایک نیا اور جدید طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ معروف سائنسی جریدے ‘سائنس’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے مواد کے کرسٹل بننے کے عمل (Crystal Formation) کے دوران عارضی طور پر ایک خاص مائع تخلیق کیا، جس کی مدد سے انتہائی بڑے، یکساں اور کم نقائص والے پیرووسکائٹ کرسٹل تیار کرنے میں کامیابی ملی۔
اس نئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سولر سیلز اور روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈز (LEDs) کی کارکردگی 24 سے 26 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو اس فیلڈ میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔ تجربات کے دوران ان سولر سیلز نے مصنوعی سورج کی روشنی میں مسلسل آٹھ ہفتے تک فعال رہنے کے باوجود اپنی ابتدائی کارکردگی کا بیشتر حصہ کامیابی سے برقرار رکھا۔ روایتی سلیکون سولر سیلز کے برعکس پیرووسکائٹ کو سستے کیمیائی محلول کی شکل میں تیار کر کے باریک تہوں کی صورت میں سطح پر لگایا جا سکتا ہے، جس سے نہ صرف مینوفیکچرنگ کا عمل انتہائی آسان ہو جاتا ہے بلکہ توانائی کی کھپت میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش
12 October 2026
اقوام متحدہ نے سعودی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیئے
12 October 2026
بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری
11 October 2026
موبائل سگنلز کی کمی سے پریشان صارفین کے لیے پی ٹی اے کی نئی تجویز
10 October 2026
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب سٹیٹس ڈبل سپیڈ پر دیکھنا ممکن
10 October 2026